نوازشریف اوریو سف گیلا نی کی احتساب عدالت میں ملاقات،مسکراہٹوں کا تبادلہ

نوازشریف اوریو سف گیلا نی کی احتساب عدالت میں ملاقات،مسکراہٹوں کا تبادلہ

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کے درمیان احتساب عدالت میں ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کا احوال بھی پوچھا۔تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان احتساب عدالت میں پیشی کے دوران ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چار وزیراعظم عدالتوں میں پیش ہوچکے ہیں جبکہ پانچواں وزیراعظم بھی احتساب عدالت آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ بااختیار اور آزاد ہونا چاہئے جبکہ وزیراعظم کو یہ نہیں کہنا چاہئے کہ میں فلاں کو پکڑوں گا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے جیل مینول کے مطابق دس سال سزا کاٹی اور اگر فیصلے میرے حق میں ہوئے تو میرے ان دس برسوں کا جواب کون دے گا حالانکہ مجھے باعزت بری کیا گیا تو میں وزیراعظم بن گیا۔ نوازشریف مسلسل ان کی باتیں سن کر مسکراتے رہے جبکہ یوسف رضاگیلامی کے چہرے پر بھی مسکراہٹ تھی۔

یوف رضا گیلانی

مزید : کراچی صفحہ اول