درندہ صفت شخص کی 5 سالہ بچی سے بداخلاقی

درندہ صفت شخص کی 5 سالہ بچی سے بداخلاقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قطب پور(نامہ نگار)درندہ صفت شخص نے معصوم بچی کو بداخلاقی کا نشاشنہ بنا ڈالا ۔تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر 243ڈبلیو بی کا ریاض(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

ولد منظور سودا سلف لینے کے لئے مانجھا کوٹلہ گیا ہوا تھا کہ اہلیہ نے فون پر 5سالہ ننھی مقدس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔تلاش کے دوران رہائشی بھینی سے ایک ایکڑ کے فاصلے پرکپاس کی فصل میں معصوم بچی بیہوش پڑی ہوئی تھی اور نزدیک ہی نامعلوم شخص کے پیروں کے نشانات بھی موجود تھے۔اطلاع پر پولیس تھانہ صدرنے موقع پر پہنچ کربچی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انکشاف ہو کہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس تھانہ صدر نے بجرم 377,367ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
بداخلاقی