علی پور : غریبوں کی وزیر اعظم ، وزیر اعلٰی کے حق میں ریلی

علی پور : غریبوں کی وزیر اعظم ، وزیر اعلٰی کے حق میں ریلی

علی پور(نمائندہ پاکستان) وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ پنجاب اورایم این اے سردار عامر طلال گوپانگ کے حق میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سردار عامر طلال گوپانگ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جوتبدیلی کانعرہ لگایا ہے وہ غریبوں اورپسماندہ عوام کی حالت تبدیل کرنے کا ہے یہ حکومت غریب عوام کی ہے میں انشاء اللہ بلاامتیاز پوری تحصیل علی پور کی عوام کی خدمت کرونگا(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

چاہئے کسی نے مجھے ووت دیاہے یانہیں اب میں سب کا ایم این اے ہوں حکومت نے واضح اعلان کیاہے کہ غریبوں اور کچی آبادی کے گھروں کو نہیں گرایا جائے گا نہ ہی ان کا روزگار چھینا جائے گاانہوں نے کہا کہ وہ اطمینان رکھیں حکومت عوام کی ہے اورعوام کے خلاف کوئی کام نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میری اے سی علی پورسے بھی اس سلسلہ میں ملاقات ہے ہم بڑے قبضہ مافیا کے اوپرہاتھ ڈالیں گے اس موقع پر شرکاء نے عمران خان پاکستان تحریک انصاف حکومت اورمقامی ایم این اے سردار عامر طلال گوپانگ کے حق میں نعرے لگائے شرکاء میں صفدرخان شکرانی،محمداسلم خان گبول، ڈاکٹر محمدیعقوب خان،ڈاکٹر محمدناصر ،حاجی سعیداحمد،اللہ داد خان،گل شیرخان،محمدیوسف خان کونسلر، نزاکت علی گبول،محمد علی ،جانی پیر،ڈاکٹر عبدالخالق،قاری منظوراحمد،عبدالمالک گوری،حاجی احمد،حافظ محمدشریف،خادم حسین گبول،مظہر خان پتافی، محمدرفیق خان ،عمرخان لاشاری،عبدالکریم لاشاری،بخت علی گوری،شفیق خان لاشاری،حاجی احمد گبول، نذیراحمدخان، غلام نبی گبول، حاجی محمداکرم گبول،ملک محمداکبر لانگ،محمدطارق ،محمدیونس سمیت کثیرتعداد میں لوگ کئی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں پرسوارتھے۔

ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر