شاہد خاقان کے سوا 10کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

شاہد خاقان کے سوا 10کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کا میاب ہونیوالے مزید 10 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کر د یئے ، جن میں قومی اسمبلی کا ایک ، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 6اور پنجاب کے 3 کامیاب امیدوار شامل ہیں ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عبا سی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن انتخابی اخراجات کے تفصیلات جمع نہ کرانے کے باعث تاحال جاری نہ ہو سکا جن امیدواروں کی کامیابی کے نو ٹیفیکیشن جاری کئے گئے ہیں ان میں حلقہ این اے 53اسلام آباد سے علی نواز اعوان، خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 7سوات سے وقار ا حمد خان ، پی کے 44صوابی سے عاقب اللہ خان ، پی کے 53 مردان سے محمد عبد السلام ، پی کے 61نوشہرہ سے محمد ابراہیم خٹک ، پی کے 64 نوشہرہ سے لیاقت خان اور پی کے 78سے ثمر ہارون بلور ، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 27جہلم سے ناصر محمود ، پی پی 3اٹک سے افتخا ر ا حمد خا ن اور پی پی 103فیصل آباد سے جعفر علی شامل ہیں ۔

کامیابی نوٹیفکیشن

مزید : کراچی صفحہ اول