وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی میں انتہائی مصروف وقت گزارا

وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی میں انتہائی مصروف وقت گزارا

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب اسمبلی میں انتہائی مصروف وقت گزارا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بھی شرکت کی۔قبل ازیں انہوں نے پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی،بعدازاں نماز ظہرکے وقفے کے بعدوزیراعلیٰ نے بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی۔وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ ڈویژن اوربہاولپور ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی کے مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔وزیراعلیٰ نے اپنے اسمبلی چیمبر میں مختلف ا ضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کیں۔وزیراعلیٰ تقریباً 6گھنٹے پنجاب اسمبلی میں موجود رہے۔

مصروف وقت گزارا

مصروف وقت

مزید : پشاورصفحہ آخر