وزیراعلیٰ پنجاب کی کراچی کے ضمنی انتخابات میں جیت پر کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب کی کراچی کے ضمنی انتخابات میں جیت پر کامیاب امیدواروں کو ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کراچی کے ضمنی انتخابات میں جیت پر کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ ضمنی الیکشن میں کامیابی نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی طرح ضمنی الیکشن میں بھی عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ کی طاقت سے کامیاب کرایا۔ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی عوام کا کپتان کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے نئے پاکستان کیلئے ووٹ دیا اور نیا پاکستان بن کر رہے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر