سی پیک نے پاکستان کو علاقائی اقتصادی تعاون کا حب بنا دیا ، مشاہد حسین

سی پیک نے پاکستان کو علاقائی اقتصادی تعاون کا حب بنا دیا ، مشاہد حسین

اسلام آباد( آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کو علاقائی اقتصادی تعاون کا حب بنا دیا ہے، ،سی پیک ترقی اور خوشحالی کا گارنٹر ہے ،سی پیک کا بہترین حصہ اب معاشی زونزکی صورت میں آئے گا ،آئی ٹی ، زراعت ، تعلیم کے شعبوں سے خطے کو فائدہ ہو گا، خواتین کا سی پیک میں اہم کردار ہے ،12نومبرکو چین افغانستان اور پاکستان کے تھنک ٹینکس کی کانفرنس منعقد ہو گی۔ پیر کو سی پیک میں خواتین کا کردار کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ خواتین کا سی پیک میں اہم کرادار ہے خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ، مشاہد حسین سید نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے اب تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے ،سی پیک سے ستر ہزار نوکریاں ملیں ،ہمیں سی پیک کے باعث سب سے بہتر گروتھ ریٹ 5.8فیصد ملی ، 26ہزار پاکستانی طلباء چین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ، 22ہزار پاکستانی طلباء چینی زبان پڑھ رہے ہیں ،،سی پیک اب چین اور پاکستان سے محدود نہیں ،اب سی پیک میں علاقائی توسیع ہونی چاہیے ،سی پیک میں پاکستان اور چین کے بعد افغانستان کو خوش آمدید کہنا چاہیے ، سی پیک نے پاکستان کو علاقائی اقتصادی تعاون کا حب بنا دیا ہے ،گریٹر ساؤتھ ایشیا میں ایران افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک بھی شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر