شوگر ملز مالکان نے گنے کے ریٹ مقرر نہیں کئے ،فرید اللہ

شوگر ملز مالکان نے گنے کے ریٹ مقرر نہیں کئے ،فرید اللہ

پشاور( سٹی رپورٹر)ناظم ٹاؤن ٹو پشاور فریداللہ خان کافورڈھیری نے کہاہے کہ اکتوبر کا مہینہ ختم ہورہا ہے لیکن کین کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پشاور کی عدم توجہ سے شوگر ملز مالکان نے گنے کی ریٹ مقرر نہیں کیا اور شوگر ملز مالکان نے رواں سال زمینداروں کو اینڈنٹ کارڈ بھی ایشوء نہیں کی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے 15نومبر سے گنے کی نئے کرشنگ سیزن کی ہدایت کے باوجود صوبائی حکومت نے بھی زمینداروں کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ہیں اورکرشنگ سیزن لیٹ شروع ہونے سے گندم کا کاشت بھی لیٹ ہوجائے گی جس سے گندم کی پیداوار متاثر ہوجائے گا۔ کسان بورڈ کے صدر ارباب جمیل کی قیادت میں زمینداروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے فریداللہ خان کافورڈھیری نے کہاکہ کھاد مہنگی ہوگئی، زمینداروں کی زندگی اجیرن ہے اور حکومت فوری طور پرکین کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کریں کہ گنے کی فی 40 کلو گرام ریٹ مقررکرکے کرشنگ سیزن شروع کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر دس روز بعد زمینداروں کی احتجاج کی قیادت ازخود کرکے کین کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے دفاتر کا گھیراؤ کرینگے جس کی ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ فصل کی پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے اور گنے کی تیار فصل شوگر ملز مالکان خریدیں تاکہ زمینداروں کوگندم کاشت کرنے کے زمین بھی مہیا ہوجائے گی جبکہ اخراجات پورا ہونے کے پیسے بھی مل جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر