گلبہار میں وال چاکنگ پرر نگ وروغن کرکے کلین مہم شروع

گلبہار میں وال چاکنگ پرر نگ وروغن کرکے کلین مہم شروع

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاورکی ضلعی اور ٹاؤن ون انتظامیہ نے شہرکے پوش علاقے گلبہار میں وال چاکنگ، پوسٹر اور بینرز ہٹاکر دیواروں کو رنگ روغن کرکے گرین اینڈکلین پشاورمہم شروع کردی دوسری جانب ٹاؤن ون ناظم زاہد ندیم کی ہدایت پرڈیمالیش سٹاف نے ریگولیشن آفیسر محمد رحمان خٹک اور اسسٹنٹ ریگولیشن آفیسر ایاز درانی کی قیادت میں جہانگیرپورہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرکے متعدد چھابڑی فروشوں اور دکانداروں کو تجاوزات قائم کرنے پر نوٹسسز دے کر جرمانہ کیاہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صلاح الدین، ٹاؤن ون ریگولیشن آفیسر محمد رحمان خٹک اور اسسٹنٹ ریگولیشن آفیسر نے ڈیمالش سٹاف اور دیگر عملہ کے ہمراہ گلبہار کے در ودیواروں سے پوسٹر، وال چاکنگ اور بینرز ہٹاکر سفید اور دیگر رنگوں سے وال چاکنگ ہٹا دی ہیں جبکہ عوام سے وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف انتظامیہ کو بروقت آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ اے سی پشاور سارہ رحمان اورناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم نے کہاکہ گلبہار کو گرین اینڈ کلین بنانے کے مہم کا آغاز کردیا ہے اور دیواروں سے وال چاکنگ ختم کرکے رنگ روغن کرنا شروع کردیاہے۔ انہوں نے تجاوزات کا خاتمہ بھی مشن ہے جس میں عارضی اور مستقل تجاوزات دونوں ختم کیا جائے گا اور گلی کوچوں اور سڑکوں پر پودے اور سبزہ لگایا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر