اینٹی نارکوٹکس فورس خیبر پختونخواہ کی مختلف کاروائیاں -منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس خیبر پختونخواہ کی مختلف کاروائیاں -منشیات برآمد

پشاور(کرائم رپورٹر) اے این ایف پشاور نے موٹر وے ٹول پلازہ پر کاروائی کرتے ہوئے پشاور سے اسلام آباد جانے والی سوزوکی مہران کار نمبری IDE-6894کی تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 1.200کلو گرام چرس برآمد کر کے اسلام آباد کے رہائشی بلال مقصود اور لاہور کے رہائشی عثمان علی کو تحویل میں لے لیا۔دوسری کاروائی میں اے این ایف پشاور نے باچا خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پشاورپر کاروائی کرتے ہوئے پشاور سے قطر جانے والی پاکستان ائیر لائن کی فلائیٹ PK-0285کی چیکنگ کے دوران مسافر کے بیگ سے 2.480کلوگرام چرس برآمد کر کے سوات کے رہائشی انور سید خان نامی ملزم کو تحویل میں لے لیا۔ ملزمان کے خلاف CNS ایکٹ کے تحت موقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر