مردان سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر کے اعزاز میں الوداعی تقریب

مردان سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر کے اعزاز میں الوداعی تقریب

مردان (بیورورپورٹ )مردان سے ٹرانسفر والے ڈپٹی کمشنر مردان عثمان محسود کے اعزاز میں ایوان صنعت وتجارت میں الواعی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایگزیکٹو باڈی ممبران اور تاجربرادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے عثمان محسود کے خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ بطور ڈپٹی کمشنر موصوف نے مردان اورخصوصاًتاجربرادری کے مسائل کے حل کی ہمیشہ کوشش کی اوران کے خدمات کو تاجر برادری تاحیات یاد رکھے گی۔صدر ظاہر شاہ نے کہا کہ یہ لمحہ ہمارے لیے باعث افسردگی کا ہے کہ ایک تاجر دوست ڈپٹی کمشنر ہم سے جدا ہوکر جا رہا ہے مگرساتھ میں ہمارے لیے باعث عزت کا بھی ہے کہ جو وقت ہماراڈپٹی کمشنر کیساتھ گزرا ہے وہ لمحے ہمیں ہمیشہ یاد رہے گے۔صدر ظاہر شاہ نے کہا کہ ہم دُعا گو ں ہے کہ عثمان محسود مردا ن میں دوبارہ بطور کمشنر تعینات ہوکر واپس آئے اور مردان کی تاجربرادری کی اس سے موثر انداز میں خدمت کر سکے۔ عثمان محسود نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے مردان بطور ڈپٹی کمشنرمیں آکرمحسو س ہواکہ مردان کی تاجر تمام محکموں کیساتھ بہت اچھے انداز میں پیش آتے ہیں ۔عثمان محسود ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یہ میرے لیے بہت اعزاز کا مقام ہے کہ مردان چیمبر کے صدر ظاہرشاہ نے مجھے جو عزت دی تقریب کے آخر میں صدر ظاہر شاہ نے سبکدوش ہونے والے ڈپٹی کمشنر مردان کو چیمبر شیلڈ پیش کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر