پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کے ذریعے غریب عوام کو اذیت میں مبتلا کر دیا : چوہدری ریاض

پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کے ذریعے غریب عوام کو اذیت میں مبتلا کر دیا : ...

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے مہنگائی کے اعلانات نے غریب عوام کواذیت میں مبتلاکردیاہے‘وفاقی حکومت مولانافضل الرحمن کے پاؤں پکڑنے کی کوششیں کررہی ہے‘350ڈیم بنانے والوں نے پشاورکوکھنڈرات میں تبدیل کردیاہے‘میاں محمد نوازشریف کے دورمیں ملک بھرمیں میگاترقیاتی کام مکمل کئے گئے جنکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ(ن)کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔چوہدری ریاض ایڈووکیٹ کاکہناتھاکہ عمران خان نے کنٹینرپرکھڑے ہوکرمہنگائی کے بارے میں جوباتیں کی تھیں وہ سب ہواثابت ہورہی ہیں۔آج وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان نے مہنگائی کاجوبم عوام پرگرایاہے پاکستانی عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔مزید یہ بھی کہاجارہاہے کہ عوام کوتین سال تک مہنگائی کی چکی میں پسناہوگا۔جسکی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میاں محمدنوازشریف نے اپنے پانچ سالہ دورمیں ڈالرکوایک مقام پررکھا۔ملک میں ترقیاتی کام کرائے مگرکوئی چندے کی اپیل تک نہیں کی۔اربوں روپے کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے۔لوڈشیڈنگ کاجن بوتل میں بندکیا۔سڑکوں کے جال بچھائے۔میٹروٹرین اورمیٹروبس بنائیں۔چوہدری ریاض ایڈووکیٹ کامزیدکہناتھاکہ350ڈیم بنانے والوں نے پشاورکوکھنڈرات میں تبدیل کردیاہے۔وہ اسی ارب روپے کی میٹروبنانے میں بھی ناکام ہوچکے ہیں۔نیب نے یکطرفہ کارروائی شروع کی ہوئی ہے۔چوہدری ریاض ایڈووکیٹ کامزیدکہناتھاکہ میاں نوازشریف کے کاموں کے آڈٹ کرانے والے وزیراطلاعات فوادچوہدری اسی ارب روپے سے میٹروپشاورکی تحقیقات کیوں نہیں کراتے؟۔بغیرثبوت کے شہبازشریف کوگرفتارکرنایہ جمہوریت اورآئین کی نفی ہے۔جنہوں نے ملک کے خزانے کودونوں ہاتھوں سے لوٹا‘پنجاب بینک کولوٹاانکی طرف نیب دیکھتی تک نہیں ہے۔عمران خان کوپانچ سال پورے نہیں کرنے دےئے جائینگے جس طریقے سے وہ حکمرانی کررہے ہیں۔پاکستان کی غریب عوام جھولی پھیلا پھیلا کربددعائیں دے رہے ہیں اورمیاں محمدنوازشریف کی حکومت کویادکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی پاکستان کیلئے کوئی پالیسی نہیں ہے۔اٹھارہ ارب ڈالرکے ذخائرسابقہ حکومت نے چھوڑے تھے۔عمران خان نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے اورآٹھ ارب روپے تک ذخائررہ گئے ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں پندرہ ارب ڈالرکیلئے امدادکی درخواست کبھی نہیں دی گئی۔عمران خان نے کہاتھاکہ آئی ایم ایف سے قرضوں کی اپیل کروں تومیں خودکشی کرلونگالیکن یہ نیاپاکستان نہیں بنارہے بلکہ ایک ڈراؤناپاکستان بنارہے ہیں جس میں پورے ملک کی عوام‘تاجربرادری وکلاء برادری سمیت سب کے سب پریشان ہوچکے ہیں۔یہ حکومت چلنے والی نظرنہیںآتی۔مولانافضل الرحمن کے پاؤں پکڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن مولانافضل الرحمن ان کے ہاتھ میںآنے والے نہیں ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر