نوشہرہ ،ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ سوار افرادجاں بحق، لواحقین کا مطالبہ

نوشہرہ ،ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ سوار افرادجاں بحق، لواحقین کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ)چار ماہ قبل ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق دو رکشہ سوار افراد کے ورثاء انصاف کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھانہ نوشہرہ کینٹ کے تفتیشی افسر کیس میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو انصاف فراہمی سے ٹال مٹول سے کام لے کر واقعے میں ملوث ڈرائیور کو رعایت اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم نہ کرنے میں حیلے بہانوں سے کام لے رہا ہے متاثرہ خاندانوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اور ڈی پی او نوشہرہ سے انصاف فراہمی کی اپیل کردی بصورت دیگر جاں بحق ہونے والوں کے بچوں سمیت احتجاج کی دھمکی اس سلسلے میں ابراہیم اور جاوید ساکنان نظام پور نے میڈیا کو اپنی فریاد سناتے ہوئے کہا کہ 26 جون 2018 رات دس بجکر بیس منٹ کو حکیم آباد کے مقام پر فوجی چیک پوسٹ کے عین سامنے ہمارے بھائی سجاد جو رکشہ چلارہاتھا اور ان کے ساتھ عبدالخالق بھی بیٹھا ہواتھا جو اپنے گاؤں آرہے تھے کہ اس مقام پر ایک تیز رفتار ڈمپر گاڑی نے ٹکر مارکر ڈمپر فرار ہوگئی اسی دوران ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے ڈمپر ڈرائیور کا تعاقب کرتے ہوئے موقع پر موجود پولیس کانسٹیبل کو آگاہ بھی کیاتھا لیکن ڈمپر کو قابو نہ کیاگیا اور حادثے کی وجہ سے سجاد حسین اور عبدالخالق شدید زخمی اور بعد ازاں جاں بحق ہوئے فوجی چیک پوسٹ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے ڈمپر دیکھا تو جاسکتا ہے لیکن اس کی نمبر پلیٹ نہیں دیکھی جاسکتی ہم نے تھانہ نوشہرہ کینٹ میں ایف آئی آر درج کردی تھی لیکن اب تھانہ نوشہرہ کینٹ کے تفتیشی افسر نور اسلام ہمیں انصاف کی فراہمی میں ٹال مٹول سے کام لے رہاہے اور ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کی بجائے ٹال مٹو ل سے کام رہا ہے اور ہمیں کہہ رہا ہے کہ اگر تمہارے پاس کوئی ثبوت موجود ہو تو ہمیں فراہم کردے تاکہ ہم ملزمان کو گرفتار اور ڈمپر گاڑی کو تحویل میں لے سکے اور اگر تمہارے پاس ثبوت نہیں ہے تو پھر اس کیس کو بند کردیں گے انہوں نے کہا کہ دونوں مرحومین کے کم سن بچے ہیں جو ان کے انتقال سے بے آسراہ ہوگئے ہیں انہی بچوں کے والدین ہی کفیل تھے اس لئے ہم چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین اور ڈی پی او نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کرکے ملوث ڈمپر ڈرائیور کے خلاف کاروائی کریں۔