فوادحسن فواد کا جنرل ہسپتال میں طبی معائنہ،دو گھنٹے سے زائد میڈیکل چیک اپ کیا گیا

فوادحسن فواد کا جنرل ہسپتال میں طبی معائنہ،دو گھنٹے سے زائد میڈیکل چیک اپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبر نگار)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا جنرل ہسپتال لاہور میں طبی معائنہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو فواد حسن فواد کو احتساب عدالت کی ہدایت پر چیک اپ کیلئے جنرل ہسپتال لایا گیا، فواد حسن فواد کی جانب سے احتساب عدالت میں چیک اپ کیلئے درخواست دی گئی تھی۔سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا جنرل ہسپتال لاہور میں دو گھنٹے سے زائد میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔