50لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ غریب عوام کیلئے ناگزیر ہے : محمد عاطف حلیم

50لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ غریب عوام کیلئے ناگزیر ہے : محمد عاطف حلیم

پشاور( سٹی رپورٹر)پاکستان فیڈریشن آف چیمبر اینڈ کامرس کے ایگزیکٹیو ممبر اور پشاور چیمبر کے سابق صدر محمد عاطف حلیم نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا 50لاکھ گھروں بنانے کا منصوبہ غریب عوام کے لئے ناگزیر ہے جس سے صنعتی ترقی ہونے کے ساتھ غربت اور بے روزگاری میں کمی بھی آجائے گی لیکن ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر اس کی تکمیل مشکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعمیراتی ماہرین کے مطابق منصوبے کی تعمیر مشکل ہے لیکن اس سے سیمنٹ، سریہ، ٹرانسپورٹ سمیت مزدور اورکاریگروں کو روز کے وسیع مواقع مل جائینگے۔ انہوں نے یورپ اور امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں 80 فیصد لوگ گھر بنانے کے لئے قرض لیتے ہیں لیکن پاکستان صرف 0.25 فیصد بنکوں سے قرض لیتے ہیں اور اسٹیٹ بنک کو بنکوں سے بلاسود قرض گھروں کی تعمیر کے لئے فراہم کرنا چاہئے۔ انہوں نے حکومت سے اپنا گھر سیکم کے لئے بیرونی ممالک سے سرمایہ کار مدعو کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اپنا گھر منصوبے کی تکیمل کے دعوؤں کو حقیقی رنگ دیں تاکہ بے روزگاری، غربت میں کمی ، صنعتی ترقی، معاشی استحکام کے ساتھ جی ڈی پی شرح میں اضافہ ہوگا اور جمہوری حکومت پر عوام کا اعتماد مزید بڑھ جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر