پاکستان بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی سطح پر تحریک چلائے،حافظ سعید

پاکستان بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی سطح پر تحریک چلائے،حافظ سعید

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز پر نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی قتل و غارت گری تیز کر دی گئی ہے۔ حکومت پاکستان کشمیریوں کے صحیح وکیل ہونے کا کردار ادا کرے اور سفارتی سطح پر بھرپور تحریک چلاتے ہوئے بھارتی دہشت گردی کو عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔پاکستان اور دیگر اسلامی ملکوں کو یواین پر بھی دباؤ بڑھانا چاہیے کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے اور کشمیر میں جاری ظلم بند کروایا جائے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ غاصب بھارتی فوج کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہی ہے۔ کشمیری پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔بھارت کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے اڑاتے ہوئے کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہا ہے ۔ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی دنیا بھر میں کہیں بھی اجازت نہیں لیکن انڈیا استعمال کر رہا ہے اور حقوق انسانی کے عالمی ادارے اور ملک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان اس معاملہ پر بھرپور آواز اٹھائے اور دنیا پر دباؤ بڑھائے کہ وہ غاصب بھارت کو کشمیر میں دہشت گردی سے روکنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر