سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی فون ضبط کرنیکی دھمکی

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی فون ضبط کرنیکی دھمکی

پشاور(صباح نیوز)اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے اجلاس کے دوران موبائل فون استعمال کرنے اور کارروائی میں دلچسپی نہ لینے پر تنبیہ کرتے ہوئے موبائل فون ضبط کرنے کی دھمکی دے دی۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ اور مطالبات زر کی بحث میں اراکین کی دلچسپی کم رہی اور اراکین آپس میں گپیں لگاتے رہے ، جبکہ کئی ممبران موبائل فون پر لمبی لمبی گفتگو کرتے رہے۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسپیکر اسمبلی نے نوٹس لے لیا اور اعلان کیا کہ اسمبلی کارروائی کے دوران موبائل فون کا استعمال ہوا تو اسے ضبط کرلیا جائے گا۔

سپیکر خیبر پختونخوا

مزید : کراچی صفحہ اول