ہاؤسنگ اسکیم عوام کے لیے انہی کے پیسوں سے بن رہی ہے : گورنر سندھ

ہاؤسنگ اسکیم عوام کے لیے انہی کے پیسوں سے بن رہی ہے : گورنر سندھ

سکھر(بیورو رپورٹ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم عوام کے لیے ہے اور ان کے ہی پیسوں سے بن رہی ہے۔ منصوبے کا مقصد سیاست نہیں خدمت ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں نیا پاکستان ہاسنگ اسکیم رجسٹریشن آفس کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہماری دھرتی ہے اس ماں کی گود میں ہی پلے بڑھے ہیں، سندھ میں رہنے والے لوگوں کا اس پر پورا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی ہماری ترجیح ہے، عوام منصوبے کے لیے حکومت سے تعاون کریں۔ شہری اسکیم کی بہتری کے لیے تجاویز دے سکتے ہیں۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پروگرام سے متعلق شکایت پر نادرا سے رابطہ کریں، پروگرام کی کامیابی کے لیے نادرا سے تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کا مقصد سیاست نہیں خدمت ہے، ہاؤسنگ اسکیم عوام کے لیے ہے اور ان کے ہی پیسوں سے بن رہی ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ غیر معمولی اور مشکل اہداف حاصل کیے۔

مزید : کراچی صفحہ اول