ضلع اورکزئی ، سرکاری پرائمری سکول سر کی خیل کی بد حالی

ضلع اورکزئی ، سرکاری پرائمری سکول سر کی خیل کی بد حالی

ہنگو(بیورورپورٹ)ضلع اورکزئی ،سرکاری پرائمری سکول سرکی خیل کی بدحالی ۔ 100سے زائد علم کے طلبگار نہالو ں کے لئے تعلیمی درس گاہ میں بنیادی سہولیات ،ضروریات زندگی ۔پانی ،بجلی ،کلاس رومز انفراسٹکچر تک موجود نہیں ۔صحافیوں کے دورے کے موقع پر مسائل کے انبار سامنے آئے بچوں کے قیمتی مستقبل بچانے کے لئے مسائل حل کرانے کی ضرورت ۔ تفصیلات کے مطا بق ضلع اورکزئی کے اپر تحصیل کے علاقہ سرکی خیل میں بچوں کے لئے قائم شدہ سرکاری پرائمری سکول دور حا ضرمیں مسائل کے شکنجے میں پھنس جانے سے مذکورہ تعلیمی ادارے میں تعلیمی صورتحال بُری طرح متائثر جبکہ 100کے لگ بھگ علم کے حصول کے طلبگار معصوم بچے سکول میں کلاس رومز کی کمی کے باعث گرمی ،سردی بارش ہر موسم میں کھلے آسمان تلے حصول تعلیم پر مجبور ہیں ۔ ہنگو کے صحافیوں کے دورے کے موقع پر سکول ھذا میں مسائل کے انبار سامنے آتے ہوئے سکول میں پانی ،بجلی ،انفراسٹکچر کے فقدان اور بچوں کے قیمتی مستقبل کو تاریکی کے دلدل میں دھکیلنے کے مترادف پایا گا۔ مقامی آبادی کے افراد کے مطا بق کہ سکول مسائل کے حوالے سے بارھا محمہ تعلیم اور کزئی سمیت اور کزئی انتظامیہ کو بارھا آگاہ کر نے کیباوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ۔ 100کے قریب طلباء کیلئے اساتذہ سٹاف کی کمی کے باعث منصبی مضا مین پڑھانے کے مواقع تک نہٰن فراہم ہوتے جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات درکار ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول