راولپنڈی،ریونیو ڈیپارٹمنٹ واسا کے تمام انسپکٹرزکوٹرانسفرکردیاگیا

راولپنڈی،ریونیو ڈیپارٹمنٹ واسا کے تمام انسپکٹرزکوٹرانسفرکردیاگیا

راولپنڈی (سٹی رپورٹر)بحکم چیئرمین واسا راولپنڈی عارف علی عباسی نے ریونیوڈیپارٹمنٹ واساکے تمام انسپکٹرز کو ٹرانسفرکردیا ہے جس کا بنیادی مقصد صارفین کو بہتر سروس ڈیلیوری مہیا کرنا ہے اور ذاتی پسند نا پسند اور سیاسی بنیادوں پر تعیناتیوں کے تاثر کو بھی زائل کر نا ہے ۔اس موقع پر چیئرمین واسا نے کہاہے کہ ہم چاہتے ہیں لوگوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں مہیا کریں اور واسا کو کرپشن فری محکمہ بنائیں ۔ پہلے فیز میں ریونیو انسپکٹرز کو تبدیل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے فیز میں ٹیوب اپریٹر ، والو مینوں کوبھی تبدیل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 14 ریونیو انسپکٹرز جن میں خالد محمود، تنویر احمد ، محمد عارف، محمد طارق، اسجد الرحمن ، میاں عتیق ، احسن اقبال ، اسد جبار، راشد حمید، محمد ندیم ، شاہ زادہ حسن ، راجہ عبدل حسیب اور نعیم انور کو تبدیل کیا گیا ہے ، چیئرمین واسا نے مزید کہا ہے کہ یہ تمام تبادلے و تقرریاں شفاف طریقے سے کی جاری ہیں اور کسی قسم کے دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر