پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،راجہ ظفراقبال

پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،راجہ ظفراقبال

  

راولپنڈی (سٹی رپورٹر ) چیرمین راول سول سوسائٹی و ممبر اینٹی کرپشن لائرزفورم راجہ ظفر اقبال نے پنجاب پولیس کے رویہ کے خلاف سی پی او راولپنڈی کے آفس کے باہر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میں کرپٹ افسران بیٹھے ہوئے ہیں جو میرٹ کے بجائے صرف تکڑے سفارشی اور رشوت دینے والوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں عام آدمی جب افسران بالا کے پاس شکایت کے لیے جاتا ہے تو کئی کئی گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد ٹرخا دیا جاتا ہے غریب اور عام آدمی کو ذلیل و خوار کیا جاتا پولیس کی طرف سے انصاف ملنے کے بجائے دباؤ ڈالا جاتا ہے عام آدمی تھانے میں جانے سے ڈرتا ہے ایف آئی آر، اور رپورٹ درج کرنے کے ریٹ مقرر ہیں پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے بلکہ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کی پشت پناہی کر رہی ہے راجہ ظفر نے کہا کہ اگر پولیس نے رویہ نہ بدلہ تو عوام مذید برداشت نہیں کریں گے تبدیلی کا دعویٰ کرنے والے بھی اپنا وعدہ پورا کریں اور پولیس میں سیاسی مداخلت بند کرنے کے اقدامات کریں سابقہ حکومتوں کی طرح اب بھی پولیس میں سیاسی مداخلت کی جا رہی ہے جو ایک نیک شگون نہیں ہے اس موقع پر ایڈووکیٹ سلمان خان نے بھی خطاب کیا اور مظاہرین نے راولپنڈی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -