چکوال،ڈی سی او،ڈی پی اوکاتجاوزات کیخلاف جاری آپریشن جائزہ

چکوال،ڈی سی او،ڈی پی اوکاتجاوزات کیخلاف جاری آپریشن جائزہ

  

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد اور ڈی پی او چکوال عادل میمن نے ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اور صفائی مہم کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر مختار اعوان،محکمہ جنگلات کے ایس ڈی او رضوان بشیر،چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان،سی او چوہدری سبط الحسن،اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال،ڈی ایس پی ٹریفک ندیم ملک،ڈی ایس پی صدر رحمن قادر ،محکمہ ماحولیات کے انچارج محمد شہباز اور بلدیہ چکوال کا عملہ ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ون فائیو چوک ،محلہ رحمانیہ ،پنڈی روڈ پر تعمیر ہونے والے کمرشل پلازوں اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے قصبہ ڈھڈیال میں بھی نا جائز تجاوزات کا خصوصی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹی پی او بلدیہ کو حکم دیا کہ وہ کمرشل پلازوں کے نقشہ جات کا ریکارڈ انہیں پیش کریں اور صفائی مہم کو مزید تیز کرے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ بلدیہ چکوال کے پاس عملہ صفائی انتہائی کم ہے مگر پھر بھی صفائی ستھرائی کے کام پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔جبکہ انہوں نے مزید بتایا کہ 7800کنال سرکاری اراضی پرناجائز تجاوزات کیے گئے ہیں۔جن میں سے 400کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی ہے۔اور دیگر ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔مقامی انتظامیہ نے چکوال شہر کے مرکزی چھپڑ بازار کے معائنہ کے دوران بتایا کہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے موقع فراہم کیا جا رہا ہے کہ لوگ رضاکارانہ طور پر اپنے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر کچی آبادیوں پر آپریشن نہیں کیا جا رہا۔جبکہ ڈی پی او عادل میمن نے ڈی ایس پی صدر کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ دربار پیر بُخاری پر بڑے آپریشن کر کے منشیات فروشوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں۔

Back to Conversion Tool

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -