راولپنڈی پولیس نے 4 اشتہاری ملزمان کوگرفتارکرلیا
راولپنڈی(سٹی رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری سمیت 04مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس نے انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری صدف بلال ، تھانہ کہوٹہ پولیس نے محمد ہادی،تھانہ صدر واہ پولیس نے محمد اقبال ، تھانہ سٹی پولیس نے ثاقب کو گرفتار کر لیا ۔