چکوال،دومسلح افرادنے حملہ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا

چکوال،دومسلح افرادنے حملہ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوآسیدنشاہ میں دو مسلح افراد نے حملہ آور ہوکر ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔ ضامن عباس ولد ملک گل مزار ساکن محلہ چھبر نے پولیس کو بتایا کہ وہ سبزی منڈی کے پاس کھڑا تھا کہ قلب حیدر اور اس کا والد علمدار شاہ ولد منور شاہ آگئے اور اسے مارنا شروع کردیا اور اسے ناحق مضروب کیا۔ سب انسپکٹر جعفر حسین نے میڈیکل رپورٹ کی

روشنی میں مقدمہ درج کر کے باپ بیٹے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر