ڈسٹرکٹ پولیس لائن چکوال میں اینٹی رائٹ کورسز کا آغاز ہوگیا
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عادل میمن ڈی پی او چکوال کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن چکوال میں اینٹی رائٹ کورسز کا آغاز ۔بدرمنیر اے ایس آئی سینئرانسٹرکٹر اور TOT کورس کوالیفائیڈ کی زیر نگرانی اینٹی رائٹ کورس کا آغاز کورس میں چکوال پولیس کے جوانوں کو کسی بھی ایمرجنسی، مجمع خلاف قانون کومنتشرکرنے ، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کے لئے جدید ٹیکٹس سکھلائی جائیگی اور اینٹی رائٹ آلات کا استعمال سکھایا جائے گا۔اس سے قبل بھی پولیس لائن چکوال میں اینٹی رائٹ کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں چکوال پولیس کے تقریبا 350 جوانوں نے یہ کورس مکمل کیا ہے اور اب مزید چکوال پولیس کے 60جوان یہ کورس مکمل کر رہے ہیں۔