محمد عارف ریاض ایڈووکیٹ انسداد منشیات کی عدالت کیسپیشل پراسیکیوٹر تعینات
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)معروف قانون دان و ممبر ایگزیکٹو باڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی محمد عارف ریاض بٹ ایڈووکیٹ کو انسداد منشیات کی عدالت کا سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا گیا ہے،انہوں نے شپیشل پراسیکیوٹر کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے۔عارف ریاض بٹ کا تعلق ضلع چکوال سے ہے اور کافی عرصے سے وکالت سے شعبہ سے وابستہ ہیں لاہور ہائی کورٹ میں کئی اہم کیسوں میں بطور وکیل پیش ہو کر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔