فیصل آباد،ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زکمی،درجنون وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم

فیصل آباد،ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زکمی،درجنون وارداتوں میں شہری نقدی اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(کرائم رپورٹر)ڈکیتی راہزنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں کے دوران نامعلوم ملزمان شہریوں کا لاکھوں کا مال لوٹ کر لے گئے جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر ایک نوجوان کو زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی پے درپے 23اور چوری کی 16وارداتوں میں شہری نقدی‘زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیئے گئے،صدر فیصل آباد کے علاقہ 32رب میں نواز کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ،پیپلزکالونی کے علاقہ محمدی کالونی قبرستان کے نزدیک مسلح ڈاکوؤں کا دوران واردات میاں بیوی پر تشدد موٹر سائیکل سوار ڈاکو 75ہزار روپے اور موبائل فون چھین کرفرار ہو گئے، ملت ٹاؤن کے علاقہ بھٹہ سٹاپ کے نزدیک عمران سے 4ڈاکوؤں نے پانچ ہزار اور دو موبائل صدر فیصل آباد کے علاقہ کھڈیاں وڑائچاں قبرستان کے نزدیک چار مسلح افراد نے اکرم کے ڈرائیور سے ٹریکٹر نمبرFDS-675چھین لیا صدر جڑانوالہ کے چک 54گ. ب میں چار مسلح ڈاکو ناظر کے ڈیرے سے دو قیمتی بھینسیں ہانک کرلے گئے ملت ٹاؤن کے ساندل کالج کے نزدیک شعیب کی دکان کے تالے توڑ کر چور سامان چرا کر لے گئے گلبرگ کے علاقہ افغان آباد نمبر2گلی نمبر10محمد عمر سٹی سمندری کے چک 471گ. ب میں افضل کی دکان رضا آباد کے علاقہ ثناء پارک میں حسنین کے گھر سے چور زیورات اور قیمتی اشیاء چرا کر لے گئے تھانہ صدر کے ایریا میں پنجاب میڈیکل کالج کے قریب چار ڈاکوؤں نے منیر سے گن پوائنٹ پر نقدی تین ہزار روپے سٹی جڑانوالہ کے چک 23والا سٹاپ کے نزدیک کار سوار چار مسلح افراد نے غلام محی الدین سے نقدی پانچ ہزار روپے اور ٹریکٹر ٹرالی چھین لی صدر جڑانوالہ کے علاقہ 67چک لنک روڈ پر تین کار سوار ڈاکوؤ ں نے نور سے ایک من دودھ کا ڈرم ساہیانوالہ کے علاقہ 44ج. ب میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو ظفر اقبال سے نقدی اور موبائل فون کھرڑیانوالہ کے علاقہ اڈہ ورکشاپ کے نزدیک شہباز سے کیری ڈبہ سوار مسلح افراد نے چھ بکرے چھین لئے ڈی ٹائپ کے علاقہ علامہ اقبال کالونی میں دو ڈاکو شہری علی سے چھ لاکھ 40ہزار روپے صدر جڑانوالہ حسوانہ سے 4-3کلو میٹر کے فاصلے پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو محسن سے 17ہزار روپے اور موبائل‘ ساہیانوالہ کے چک 131ر. ب میں اللہ دتہ اور ارشد سے نقدی ترکھانی کے علاقہ 529گ. ب کاندیل کے قریب پیدل دو مسلح ڈاکوؤں نے زاہد سے نقدی اور موٹر سائیکل FDM8382صدرفیصل آباد کے علاقہ نیاموآنہ منڈی کے نزدیک تین ڈاکوؤں نے بلال سے کیری ڈبہ ACJ-166 سرگودھا روڈ محلہ غوثیہ آباد میں محمد صدیق سے دس ہزار روپے اور موبائل سمن آباد میں عثمانیہ پارک کے نزدیک فلک شیر سے موبائل شاپ پر ڈاکو موبائل اور پانچ ہزار روپے بٹالہ کالونی کے علاقہ پیپلزکالونی نمبر دو قادریہ چوک گرلز کالج کے نزدیک صائم سے 9لاکھ روپے کھرڑیانوالہ میں سمیراں مل کے نزدیک عدنان سے نقدی موٹر سائیکل FDN9911 ملت ٹاؤن کے علاقہ فاروق ٹاؤن گلی نمبر9میں میاں خان کے 3مویشی نشاط آباد کے چک 47 ج ب میں خلیل کے سوئمنگ پول سے 2قیمتی موٹریں رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید پارک گلی نمبر9یسین کی موٹر سائیکل 1372ڈی ٹائپ کے علاقہ ٹینکی والا چوک میں وقار کی موٹر سائیکل FDX5210بٹالہ کالونی کے علاقہ گلشن علی ٹاؤن گندہ نالہ کے نزدیک سے نعیم کی موٹر سائیکل FDN6049الٰہی آباد میں علی ارشد کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔
فیصل آباد/وارداتیں