طاہر محمود کوہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

طاہر محمود کوہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کے ملزم انور مجید کے ساتھی طاہر محمود کوہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائی کورٹ میں طاہر محمود کے وکیل کا کہنا تھا کہ تعاون کے باوجود ایف آئی اے ہراساں کر رہا ہے۔خوف پھیلانے کے لئے دفاتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،دو ہفتے قبل آفس پر چھاپہ مارا گیا جبکہ ایف ائی اے حکام کا عدالت میں کہنا تھا کہ طاہر محمود تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، جس پرعدالت نے ایف آئی اے کو طاہر محمود کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزار بھی تفتیش میں حکام کے ساتھ تعاون کرے طاہر محمود نے اپنی درخواست میں سیکریرٹری داخلہ،ڈی جی ایف آئی اے اور منی لانڈرنگ سے متعلق جے آئی ٹی کو فریق بنایا تھا طاہر محمود پاک ایتھنل کمپنی کے سی ای او ہیں،طاہر محمود زرعی مشینری سمیت دیگر اشیا کی درآمدات و برآمدات کا کاروبار کرتے ہیں