کراچی ،پاکستان آپریشنل ایکسی لینس سمٹ 2018آج ہوگی
کراچی (پ ر) پہلی پاکستان آپریشننل ایکسی لینس سمٹ 2018کا انعقادکراچی کے مقامی ہوٹل میں آج کیا جائے گا،سمٹ کے اختتامی سیشن سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج ک(پی ایس ایکس) کے چیئرمین سلیمان ایس مہدی خطاب کریں گے، سمٹ کا انعقاد MNBECکی جانب سے EFESOکنسلٹنگ اور طفیل کیمیکلز کے اشتراک سے کیا جارہاہے۔تقریب کے اختتامی سیشن سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان ایس مہدی بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے جبکہ ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر شبیب الحسن اور میزان بینک کے وائس پریذیڈنٹ کلیم احمد ،اینگرو پاورجن قادر پور کے انجینئرنگ منیجر عمران اسلم،کھاڈی کی ثمرہ عدنان اور ایم این بی ای سی کے فاونڈر اور چیف ایگزیکٹوآفیسر عبدالرحمان عارف مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کریں گے۔ سمٹ کے انعقاد کا مقصدافرادی قوت کے تحفظ کے لیے ایسی منیجمنٹ ٹیم تیار کرنا ہے کہ جو کہ چلتے ہوئے کاروبار کی حکمت عملی سے مکمل طور پر آگاہ ہو،وقت کیسات آرگنائزیشن کے نظام میں ہونے والی تبدیلیوں اور ان کے طریقہ کار کو نافذ کرسکے بلکہ ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے جس سے تمام حصے داروں کی ویلیو میں اضافہ ہوسکے۔