ڈی جی رینجرز جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس

ڈی جی رینجرز جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ) میں ایک اعلی سطح کا سیکیورٹی اجلاس ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں آئی جی سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چہلم حضرت امام حسین کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیاگیاتاکہ کسی بھی ممکنہ دہشتگردی سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چہلم حضرت امام حسین کے دوران منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوسوں کے ساتھ ساتھ حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور اسٹریٹ کرائم کے تدارک کے حوالے سے مرتب کی گئی حکمت عملی کا بھی ازسرنوجائزہ لیا۔ اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ صوبے بھر میں امن ا مان قائم رکھنے کے لیے مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلا ق کی پاسداری کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے کسی بھی شرپسند عناصر ، مشکوک سرگرمی اور ناخوش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرزاہلکار، رینجرز ہیلپ لائن1101 پر، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔