وزیراعظم کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

وزیراعظم کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے عمران خان کی بحیثیت وزیراعظم تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گذار نے اسلام آباد ہائیکورٹ ودیگر عدالتوں کے فیصلے کی نقول فراہم کیں جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ نے اسلام آباد ، لاہور اور سندھ ہائیکورٹ میں ایک ہی درخواست دائر کر رکھی ہے ،ایک ہی درخواست پر تین عدالتوں میں کیسے سماعت ہوسکتی ہے ؟ درخواست گزار عبدالوہاب بلوچ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ اسلام باد اور لاہور ہائیکورٹ کی دائر درخواستوں میں موقف الگ الگ ہے ،عدالت نے کیس کی مزید کاروائی 15 نومبر تک ملتوی کردی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ عمران خان نے دستاویزات میں بیٹی کا ذکر نہیں کیا،بیٹی کا ذکر نہ کرنے پر عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔عمران خان کے صادق و امین نہ ہونے سے متعلق ریٹرنگ افسر کو درخواست دی، ریٹرنگ افسر اور الیکشن کمیشن نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے درخواست نظر انداز کی,عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے,

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر