وقارمہدی کا رکشہ ڈرائیور کے انتقال پر اظہار افسوس

وقارمہدی کا رکشہ ڈرائیور کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری و معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ برائے انسپکشن ٹیم وقارمہدی کا رکشہ ڈرائیور کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رشوت لینے والے ٹریفک پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جو پولیس اہل کار اختیارات سے تجاوز کرے گا، اسے سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس چیف دوران علاج رکشہ ڈرائیور کی عیادت کے لیے اسپتال بھی گئے، یہ تاثر غلط ہے کہ ٹریفک پولیس صرف رکشہ ڈرائیورز کے چالان کرتی ہے، ٹریفک پولیس بلاتفریق قانون کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔رواں ماہ اب تک 1334 لینڈکروزرز کے چالان کئے گئے، رواں ماہ اب تک ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد نیو برانڈ یا لگژری گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔خرم شیرزمان ایم کیوایم کی طرح لاشوں پر سیاست کرنے کی کوشش نہ کریں، خرم شیرزمان کو چاہیے کہ معلومات حاصل کرنے کے بعد بیان دیا کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر