اے سی ایل سی کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

اے سی ایل سی کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے اے سی ایل سی کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔مقامی عدالت میں اسد عمرانی کے اہل خانہ نے درخواست دائر کی تھی کہ اے سی ایل سی نے اسد عمرانی کو جعلی مقابلے میں قتل کیا اس پر تشدد کیاگیا جس کا ثبوت میڈیکل رپورٹ ہے ہمیں انصاف چاہیے ہے اس معاملے پر تحقیقات کی جائیں اور اس مقابلے میں شریک ملزمان کو سزا دی جائے اسد عمرانی کو پہلے گرفتار کرکے تشدد کیا گیا اور پھر جعلی مقابلے میں ہلاکت دکھائی گئی مقتول کی کار منگھو پیر تھانے میں کھڑی ہوئی ہے درخواست کی سماعت ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے مقابلے میں شریک اے سی ایل سی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -