چین میں چاقو بردار نے3 افراد مار دیئے،ملزم فرار

چین میں چاقو بردار نے3 افراد مار دیئے،ملزم فرار

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)شمالی چین میں چاقو بردار کے حملے میں3افراد ہلاک ہو گئے۔فورسز نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ صوبہ ہیبائی کی وینان کاؤنٹی میں پیش آیا،جہاں گذشتہ روز علی الصبح ایک حملہ آور نے پبلک مقام پر موجود شہریوں پر اچانک شکاری چاقو کے وار کئے،جس کے نتیجے میں3افراد موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔حملے کے فوری بعد نامعلوم ملزم گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔جس کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

مزید : عالمی منظر