دنیا کو طویل ترین پل آج کھول دیا جائیگا عام ٹریفک کی آمد و رفت نہیں ہو گی

دنیا کو طویل ترین پل آج کھول دیا جائیگا عام ٹریفک کی آمد و رفت نہیں ہو گی

  

بیجنگ(آئی این پی)چینی سمندر پر بننے والا دنیا کا طویل ترین55کلومیٹر شاہکار مکاؤ برج اگرچہ کل(24اکتوبر)کھول دیا جائیگا لیکن اس پل پر عام ٹریفک کی آمدورفت نہیں ہو گی۔یہ پل زیادہ تر پرائیوٹ شٹل بسوں اور سامان بردار گاڑیوں کیلئے استعمال ہوگا تاہم اس کے لیے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔پل پر تعمیر کئے گئے مینار دور سے ڈولفن کی طرح نظر آتے ہیں۔ یہ سفید ڈولفن کے انداز میں تعمیر کئے گئے ہیں۔پل پر بنائی گئی سڑکوں کے موڑ سانپ کی چال کی طرح ہیں۔یادرہے کہ پْل میں6.7کلومیٹر کی ٹنل بھی بنائی گئی ہے جس کے علاوہ باقی22.9کلو میٹر کے مرکزی برج کے علاوہ ایک مصنوعی جزیرہ بھی بنایا گیا ہے جس پر شاندار لائیٹنگ سے لے کر بہترین لینز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔اس تعمیراتی شاہکار کی تیاری کیلئے انجینئرز نے8سالوں سے زائد عرصے تک لگاتار محنت کے بعد یہ پلان تیار کیا اور اس کو عملی جامہ پہنایا۔مکاؤ برج سے ہانگ کانگ اور زوہائی کے درمیان راستہ3 گھنٹوں سے سمٹ کر صرف30 منٹ ہو جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -