بس حادثے میں جاں بحق دو افراد کی مظفر گڑھ میں تدفین

بس حادثے میں جاں بحق دو افراد کی مظفر گڑھ میں تدفین

  

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ سپیشل رپورٹر) ڈیرہ غازی خان مسافر بسوں کے خوف ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافر انکے ورثاء کے حولے کر دئیے گئے ۔اس حادثے میں مظفرگڑھ کے سٹی محلہ رسول آباد سے مریدحسین ولد فتح محمد،اکمل ولد امیربخش جانبحق ہو گئے اور زخمیوں میں محمد اکرم،محمد ساجد،محمد عابد ،عبدالرشید،محمد اسماعیل ،صغراں بی بی،گلزار بھٹی اورغلام مصطفیٰ شامل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر حسنین بھٹہ ،آرگنائزرفہد سعید اعوان ،چوہدری ارشد اور عامر شیخ نے کہا کہ یہ حادثہ ایک بہت بڑا المیہ ہے اور ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ کی ناہلی کی وجہ حادثہ پیش آیا ہے اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جاں بحق کے لواحقین اور زخمی ہونے والوں کے لوحقین کو مالی امداد کا اعلان کرئے۔

تدفین

مزید :

کراچی صفحہ اول -