مچھ کے قریب پیٹرول سے بھری وین ٹرک سے ٹکرا گئی،7 افراد جھلس کر جاں بحق

مچھ کے قریب پیٹرول سے بھری وین ٹرک سے ٹکرا گئی،7 افراد جھلس کر جاں بحق
مچھ کے قریب پیٹرول سے بھری وین ٹرک سے ٹکرا گئی،7 افراد جھلس کر جاں بحق

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر پیٹرول سے بھری ایک وین، ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول سے بھری وین سبی جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے وین میں آگ بھڑک اٹھی اور5 افراد موقع پرہی جھلس کر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے،حادثہ میں قریب سے گزرنے والی پولیس کی گاڑی بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئی ،پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو مچھ کے ہسپتال منتقل کیا، جہاں دونوں زخمی بھی دم توڑ گئے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی۔آگ لگنے سے قریب ہی موجود 3 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔پولیس کے مطابق وین میں موجود پیٹرول کوئٹہ سے سبی منتقل کیا جارہا تھا۔دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -