صحافی نے کمرہ عدالت میں ایسا سوال پوچھ لیا کہ نواز شریف نے جواب کیلئے مریم اورنگزیب سے رجوع کرنے کا کہہ دیا

صحافی نے کمرہ عدالت میں ایسا سوال پوچھ لیا کہ نواز شریف نے جواب کیلئے مریم ...
صحافی نے کمرہ عدالت میں ایسا سوال پوچھ لیا کہ نواز شریف نے جواب کیلئے مریم اورنگزیب سے رجوع کرنے کا کہہ دیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف فلیگ شپ ریفرنسز میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے ،اس موقع پر احتساب عدالت میں موجود صحافی نے سوال کیا کہ ”موجودہ سیاسی منظرنامے پر کیا کہیں گے“،سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس کا جواب مریم اورنگزیب دیں گی۔

صحافی نے صرف ایک سوال پر اکتفانہ کیا بلکہ اسی دوران ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ” آصف زرداری آپ سے بات کرنے کو تیار کہیں کیا آپ بھی تیار ہیں“اس پر نوازشریف نے کہا کہ اس کا جواب بھی مریم اورنگزیب دیں گی،ن لیگ کی ترجمان کا کہناتھا کہ حکومت کی نااہلی برقرار رہی تومنظرنامہ تبدیل ہو گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد