جمال شاشقجی کے قتل کے بعد ترکی کو زیر زمین سعودی عرب کی ایسی چیز مل گئی کہ سن کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

جمال شاشقجی کے قتل کے بعد ترکی کو زیر زمین سعودی عرب کی ایسی چیز مل گئی کہ سن ...
جمال شاشقجی کے قتل کے بعد ترکی کو زیر زمین سعودی عرب کی ایسی چیز مل گئی کہ سن کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  

استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکی میں سعودی سفارتخانہ میں جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ترک حکام کو زیر زمین پارکنگ سے سعودی قونصل خان کی ایک مترکہ گاڑی مل گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ کار سلطان غازی کے علاقے میں قائم ایک زیر زمین کار پارکنگ میں پائی گئی جس پر سفارتی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔کار کی رجسٹریشن دستاویزات سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ سعودی قونصل خانے کی ہے چناچہ پولیس نے سعودی پراسیکیوٹر اور قونصل خانے سے کار کی تلاشی لینے کی اجازت طلب کرلی ہے۔ایک فوٹوگرافر کے مطابق کار پارکنگ کی جگہ پر میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی تھی جس کے بعد پولیس نے وہ جگہ خالی کروا کر کار تک پہنچنے کا راستہ روک دیا۔

خیال رہے کہ امریکی اخبار وزشنگٹن پوسٹ سے وابسہ 59 سالہ صحافی کو 2 اکتوبر کو استنبول میں موجود سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا۔مذکورہ واقعے پر دنیا بھر سے دباو¿ پڑنے پر 2 ہفتے تک مسلسل تردید کرنے کے بعد سعودی عرب سے اعتراف کرلیا تھا کہ جمال خاشقجی ایک لڑائی کے نتیجے میں قونصل خانے میں قتل ہوگئے تھے لیکن اس بیان کو سعودی اتحادی اور دوست ممالک نے ناکافی قرار دیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -