چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوار الحق نے پروٹوکول لینے سے انکار کردیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوار الحق نے پروٹوکول لینے سے انکار کردیا
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوار الحق نے پروٹوکول لینے سے انکار کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد انوار الحق نے وی آئی پی موومنٹ کے دوران روٹ کلچر کے خاتمے کا حکم دیدیا، چیف جسٹس نے حلف برداری سے قبل گورنراوروزیراعلیٰ کی موجودگی میں آئی جی کوہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ انوارالحق نے وی آئی پی موومنٹ کے دوران روٹ کلچرکے خاتمے کاحکم دیدیا،چیف جسٹس نے حلف برداری سے قبل گورنر،وزیراعلیٰ کی موجودگی میں آئی جی کوہدایات جاری کیں،دوران سفر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے کسی بھی قسم کا روٹ لگانے سے منع کردیا،چیف جسٹس انوارالحق نے آئی جی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ روٹ کلچر عوام کےلئے تکلیف کا باعث بنتا ہے ،ہمارا کام عوام کوسہولت فراہم کرنا ہے،ان کیلئے مشکلات پیداکرنا نہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور