ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک گرین کلائمیٹ فنڈ کے تحت پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، اے ڈی بی کی طرف سے پاکستان کو 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر گرانٹ دی جائے گی جب کہ 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض کی صورت میں دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ہی ایشیائی ترقیاتی بینک کے عہدے دار نے پاکستان میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور دیگر حکام سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ 3 سال کے دوران پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے 7.1 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا۔
دریں اثنا چند روز قبل آذر بائیجان کے حکام نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے 10 کروڑ ڈالر قرض دینے کی پیشکش کی تھی۔