امل ہلاکت کیس، جمعہ اور ہفتہ کو کراچی آ رہا ہوں،کراچی رجسٹری میں کیس سنیں گے،چیف جسٹس ،سماعت27 اکتوبر تک ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پولیس فائرنگ سے بچی ہلاکت کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ جمعے کو کراچی رجسٹری میں امل ہلاکت کیس سنیں گے،امل کے والدین سے کہیں وہ بھی آجائیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی مین بنچ نے پولیس فائرنگ سے بچی ہلاکت کیس کی سماعت کی،ایس ایس پی سندھ پولیس سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جمعہ اورہفتہ کوکراچی آرہاہوں،وہاں پیش ہوجائیں،جمعے کو کراچی رجسٹری میں امل ہلاکت کیس سنیں گے،چیف جسٹس نے کہا کہ کیس میں واضح پیشرفت ہونی چاہیے ،امل کے والدین سے کہیں وہ بھی آجائیں،عدالت نے امل ہلاکت کیس کی سماعت 27 اکتوبرتک ملتوی کردی۔