بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل

بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی ...
بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی والا نکاح نامہ زیرغور نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل

  


اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی نکاح نامہ زیرغور نہیں جس میں بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے میڈیا پر چلنے والی خبر پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل میں ایسا کوئی نکاح نامہ زیرغور نہیں جس میں بیویاں شوہروں کو طلاق دے سکیں گی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق ایسے نکاح نامے اور طلاق نامے پر کام کیا جارہا ہے جس کی زبان آسان ہو، عائلی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے قرآن و سنت کے احکام کے مطابق شقیں شامل کی جائیں گی اور نئے نکاح نامے میں شناختی کارڈ کا اندراج یقینی بنانے اور نکاح خواں حضرات کا کردار موٴثر اور دستاویزی بنانے کی تجویز بھی زیرغور ہے، تاہم نکاح نامے اور طلاق نامے کے ڈرافٹ پر علماء کرام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد