سندھ حکومت کا شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس پر تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس پر تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت کا شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس پر تعطیل کا اعلان

  

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 24 اکتوبر بروز بدھ کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

تعطیل کے موقع پر سندھ بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے تاہم وفاقی حکومت کی تعطیل نہ ہونے کے سبب بینک اور تجارتی مراکز کھلے رہیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی