” اگلے دو مہینے میں پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت ختم ہوگی اور یہ لوگ مل کر حکومت بنائیں گی “ سینئر صحافی غلام حسین نے اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ کر دیا ، سیاست میں کھلبلی مچادی

” اگلے دو مہینے میں پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت ختم ہوگی اور یہ لوگ مل کر ...
” اگلے دو مہینے میں پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت ختم ہوگی اور یہ لوگ مل کر حکومت بنائیں گی “ سینئر صحافی غلام حسین نے اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ کر دیا ، سیاست میں کھلبلی مچادی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی غلام حسین نے دعویٰ کیاہے کہ اگلے دو ماہ میں پیپلز پارٹی کی سندھ سے حکومت ختم ہو جائے گی اور چند ہفتوں کے اندر آصف علی زرداری سمیت 37 لوگوں کی گرفتار ی متوقع ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے غلام حسین کا کہناتھا کہ دو ماہ میں یا 2018 کے اندر اندر ہی پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہو جائے گی اور وہاں پر ایک اتحاد بنے گا جو کہ حکومت بنائے گا جس میں ایم کیوایم ، جی ڈی اے اور اس میں پیپلز پارٹی کا ایک بڑا دھڑا بھی شامل ہو گا ۔

ان کا کہناتھا کہ د مہینے کے اندر زرداری اینڈ کمپنی پر بہت سخت ہاتھ پڑنے والا ہے ، ان میں سے اکثر کو جیلوں میں ڈالا جائے گا اور لوٹے ہوئے پیسے کی ریکوری دینی پڑے گی ۔ اس صورتحال میں سندھ حکومت لڑکھڑائے گی اور جنوری 2019 سے پہلے پہلے سندھ میں تبدیلی آ جائے گی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری نے مولانافضل الرحمان سے ملاقات کی تھی جس میں حکومت کےخلاف قراردادلانےکی تجویزپرغورکیا گیا ۔

مزید :

قومی -