” روزانہ 7 سے 8 لوگوں کا وزیراعظم ہاﺅس میں اجلاس ہوتا ہے جو ملک کی قسمت کے فیصلے کرتا ہے، شاہ محمود ، اسد عمر اور پرویز خٹک اس میں شامل نہیں ہیں اور ۔۔۔ “ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

” روزانہ 7 سے 8 لوگوں کا وزیراعظم ہاﺅس میں اجلاس ہوتا ہے جو ملک کی قسمت کے ...
” روزانہ 7 سے 8 لوگوں کا وزیراعظم ہاﺅس میں اجلاس ہوتا ہے جو ملک کی قسمت کے فیصلے کرتا ہے، شاہ محمود ، اسد عمر اور پرویز خٹک اس میں شامل نہیں ہیں اور ۔۔۔ “ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم ہاﺅس میں ہر روز سات سے آٹھ لوگوں کی میٹنگ ہوتی ہے جس میں تمام اہم فیصلے کیے جاتے ہیں، اس مشاورتی کونسل میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور پرویز خٹک سمیت اہم لوگ شامل نہیں ہیں۔

اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ اس ملک میں 20 کروڑ لوگ ہیں جس میں 40 سے 50 لوگوں کی کابینہ ہے اور ٹاسک فورسز کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے لیکن وزیر اعظم ہاﺅس میں روزانہ ایک میٹنگ ہوتی ہے جس میں سات آٹھ لوگ بیٹھتے ہیں۔کہنے کو تو یہ لوگ میڈیا کو ڈسکس کرتے ہیں مگر وہاں ہر چیز پر مشاورت ہوتی ہے۔ سعودی عرب جانا چاہیے یا نہیں جانا چاہیے، ایران کے ساتھ کیا پالیسی ہونی چاہیے، ڈی جی آئی ایس آئی نے کیا کہہ دیا وغیرہ ۔ یہ ساتھ سے آٹھ لوگ پاکستان کی پالیسی پر بہت حد تک اثر انداز ہورہے ہیں۔

محمد مالک نے کہا کہ اس مشاورت میں پرویز خٹک ، اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرنسپل سیکرٹری سمیت اہم لوگ شامل نہیں ہیں ۔

اینکر پرسن نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میرا پروگرام چلے یا نہ چلے لیکن آپ کا اور ہمارا چلنا بہت مشکل ہے اس لیے بچت کریں ، غیر ضروری خرچوں سے بچیں اپنے لائف سٹائل کو انتہائی سادہ کرلیں کیونکہ آگے بہت مشکل وقت آنے والا ہے اس لیے ابھی سے اپنے سیٹ بیلٹ باندھ لیں “۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد