پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کیس، گرفتار خاتون کی درخواست ضمانت منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے پر گرفتار خاتون کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ڈاکٹر شہلا کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور انہیں 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ثاقب جواد نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار خاتون ڈاکٹر شہلا کی درخواست ضمانت کی سماعت کی،ملزمہ کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرشہلا نے اتنابڑاجرم نہیں کیا،پولیس نے وکیل نے کہا کہ ڈپلومیٹک ایریامیں ان حرکات سے عالمی سطح پرملک کی بدنامی ہوئی۔
جج نے ایس ایس او سے استفسار کیا کہ آپ نے واقعہ کے2روزبعدایف آئی آرکیوں درج کی؟ایس ایچ اونے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیاپرویڈیو وائرل ہونے کے بعدایف آئی آرکافیصلہ کیا،عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے ڈاکٹر شہلا کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور انہیں 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔