پی ٹی آئی کی خاتون کونسلر نے فائرنگ کرکے شوہر کو زخمی کردیا

پی ٹی آئی کی خاتون کونسلر نے فائرنگ کرکے شوہر کو زخمی کردیا
پی ٹی آئی کی خاتون کونسلر نے فائرنگ کرکے شوہر کو زخمی کردیا

  


پشاور(ویب ڈیسک)پشاور کے علاقہ فقیر آباد میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر پی ٹی آئی کی خاتون کونسلر نے فائرنگ کرکے اپنے شوہر کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

نوائے وقت کے مطابق سید محمد طارق خان ولد سید امیر داد ساکن لطیف آباد نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے فقیر آباد پولیس کو بتایا کہ گھریلو ناچاقی کی بناء پر اُس کی اہلیہ نازک بی بی جو تحریک انصاف کی ٹائون ون کی کونسلر ہے ،ناراض ہوکر میکے گئی ہوئی تھی گزشتہ روز وہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران اس کی اہلیہ مسماۃ نازک بی بی اپنے رشتہ دار احمد ولد مسعود ساکن گلبہار کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر آگئی اور زبانی تکرار شروع کردی جس کے دوران نازک بی بی نے پستول نکال کر اُس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید : سیاست /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور