اشتعال انگیز تقریر:فاروق ستار،عامر خان و دیگر ایم کیو ایم رہنماو¿ں پر فرد جرم عائد،ملزمان کا صحت جرم سے انکار

اشتعال انگیز تقریر:فاروق ستار،عامر خان و دیگر ایم کیو ایم رہنماو¿ں پر فرد ...
اشتعال انگیز تقریر:فاروق ستار،عامر خان و دیگر ایم کیو ایم رہنماو¿ں پر فرد جرم عائد،ملزمان کا صحت جرم سے انکار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے 21 مقدمات میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماو¿ں پر فرد جرم عائد کردی۔فرد جرم فاروق ستار، خواجہ اظہار، رو¿ف صدیقی، قمر منظور، عامر خان، ریحان ہاشمی اور دیگر پر عائد کی گئی۔ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 21 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، میئر کراچی وسیم اختر، عامر خان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 21 مقدمات میں ایم کیو ایم رہنماو¿ں پر فرد جرم عائد کردی۔عدالت نے 22 مقدمات میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کرتے ہوئے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔آئندہ سماعت پر ملزمان پر مزید 4 مقدمات میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -