میرااسمبلی میں آنادہشتگردی کوشکست ہے،ثمر بلور،ضمنی الیکشن میں کامیاب امیدواروں نے حلف اٹھا لیا

میرااسمبلی میں آنادہشتگردی کوشکست ہے،ثمر بلور،ضمنی الیکشن میں کامیاب ...
میرااسمبلی میں آنادہشتگردی کوشکست ہے،ثمر بلور،ضمنی الیکشن میں کامیاب امیدواروں نے حلف اٹھا لیا

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں نے حلف اٹھالیا،حلف اٹھانے والوں میں ثمر ہارون،لیاقت خٹک،وقاراحمد،عاقب اللہ،عبدالسلام،ابراہیم خٹک شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی زیرصدارت اسمبلی کا اجلاس ہوا ،سپیکر نے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے ارکان نے حلف اٹھایا، تقریب حلف برداری میں ارکان اسمبلی، پارٹی کارکنوں اور رشتہ دار بھی شریک ہوئے۔

اے این پی کے شہید رہنما ہارون بلور کی بیوہ ثمر بلور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرااسمبلی میں آنادہشتگردی کوشکست ہے،میں دہشتگردی کوشکست دے کراسمبلی میں آئی ہوں،مشکل وقت میں ساتھ دینے پراپوزیشن جماعتوں اورورکرزکا شکریہ ادا کرتی ہوں،سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ آپ کے خاندان کے ساتھ ہم سب کی ہمدردیاں ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور